سوات،سوات میں این ڈی ایم اے کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن اورباجوڑایجنسی کے زلزلہ سے متاثرہ 695اسکولوں میں 1469خیمے فراہم کردئے گئے ،اسکولوں کے لئے خیمے محکمہ تعلیم کے ضلعی افیسران کے حوالے کردئے گئے ،اس حوالے سے گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عثمان گل ،این ڈی ایم اے کے آپریشن ممبر بریگیڈئر(ر) اشتیاق ،ڈپٹی کمشنر سوات ،ایم این اے سلیم الرحمن ،ایم پی اے فضل حکیم،ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ ، ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان ،ڈپٹی کمشنر شانگلہ سعادت حسن،محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر سلطان محمود کے علاوہ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع اور باجوڑایجنسی کے محکمہ تعلیم کے افیسران اور سکول سربراہان نے شرکت کی ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر نے تفصیلی بریفنگ دی ،اس موقع پر محکمہ تعلیم کے افیسران میں ان کے اضلاع میں تباہ شدہ اسکولوں کے لئے مجموعی طور پر 1469خیمے فراہم کردئے گئے جن میں بڑے اور چھوٹے کلاس رومز کے لئے خیمے شامل ہیں ،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عثمان گل اور این ڈی ایم اے کے آپریشن ممبر بریگیڈئر(ر) اشتیاق نے کہاکہ حکومت اور این ڈی ایم اے سمیت تمام اداروں نے 26اکتوبر کو ہونے والے زلزلہ کے دوران ہونے والی تباہی کے بعد ریسکیواور ریلیف سرگرمیوں میں ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کیا اور پبلک سیکٹر میں تمام متاثرین میں چیکوں کی تقسیم کے بعد اب اسکولوں اور سرکاری املاک کی طرف بھرپور توجہ دی جارہی ہے اور اسکولوں کو این ڈی ایم اے کی جانب سے اب جدید اور موسمی حالات کے مطابق خیمے فراہم کئے جارہے ہیں کمشنر ملاکنڈڈویژن نے کہاکہ اسکولوں کی دوبارہ بحالی اور تعمیر حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اور ان پر بھی کام شروع کردیا جائے گا لیکن ابتدائی طور پر بچوں کی مشکلات کم کرنے کے لئے انہیں یہ خیمے فراہم کئے جارہے ہیں ۔
698 total views, no views today


