بریکوٹ، پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ کارکردگی کے دعوے ہوا میں اڑ گئے ۔بریکوٹ میں بوسیدہ لائنز اور کھمبے پی ٹی سی ایل کے پہچان بن گئے ہیں ۔پی ٹی سی ایل کو پرائیویٹ ہونے کے بھی کئی سال گذرگئے مگر ابھی تک اس محکمے نے عوامی اعتماد حاصل نہیں کیا۔اب بھی بریکوٹ بازار میں سڑک کنارے اورگلیوں کے عین وسط میں نصب ہیں جو کہ کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتاہے ۔ان کھمبوں میں ایک کھمبا بریکوٹ بازار کے ملاخیل میں گلی کے عین وسط میں کھڑی ہے ۔بریکوٹ میں تجاوزات کے خلاف اپریشن میں مختلف مارکیٹیوں اور دکانوں کو مین شاہراہ کے حدود سے ہٹا دیا مگر ابھی تک پی ٹی سی ایل نے اپنے کھمبوں کو روڈ کے حدود سے نہیں ہٹایا
۔بریکوٹ کے سماجی او ر سیاسی کارکن حمید خان نے کہاکہ ملاخیل روڈ کنارے تجاوزات کے خلاف اپریشن میں اپنے دکانوں کو مسمار کردیا اور دوبارہ اپنے حد میں تعمیر کردیا مگر پی ٹی سی ایل کے کھمبے کو یہاں سے ہٹانے کے لئے محکمے کو باربار شکایات کی مگر انہوں نے ابھی تک اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا ۔انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس کھمبے کو فوری طور پر مناسب جگہ نصب کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ یہاں کے مکین مذید مشکلات سے نجات پائیں ۔
325 total views, no views today


