سوا ت، ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف حکومت میں امیر اور غریب کے لئے یکساں قانون اور حقو ق ہیں ،عوام کی خدمت محض رضائے الٰہی کی خاطر کررہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحیم آباد کے موضع فضل منان محلہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر جنرل کونسلر سید آصف باچا اور ضلعی یوتھ کونسلر ملک آصف شہزاد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ،فضل حکیم خان نے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار کا دور ختم ہوچکا ہے اور اب تعمیر وترقی اور خوشحالی کا دوردورہ شروع ہوچکا ہے اس موقع پر انہوں نے علاقے کے لئے ٹیوب ویل اور جنازگاہ کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ قمبر کے مقام پر ایک باب بھی بنایا ئے جائے گا انہوں نے کہاکہ مینگورہ میں ڈگری کالج کے لئے مینگورہ بائی پاس پر اراضی خریدی گئی جسے اب گراؤنڈ میں تبدیل کردیا گیا ہے اور یہ گراؤ نڈ اب رحیم آباد کے نوجوانوں کے لئے مختص کردیا جائے گا جبکہ ڈگری کالج کے لئے دوسری اراضی خریدی گئی ہے انہوں نے کہاکہ بڑے مسائل ہم حل کریں گے جبکہ چھوٹے مسائل حل کرنے کے لئے بلدیاتی نمائندوں کو مکمل اختیارات دئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ 52کروڑ روپے ہم نے ضلع کونسل کو فراہم کردئے ہیں جس میں ہر ضلعی کونسلر کو بیالیس لاکھ روپے کا فنڈ ملے گا جس کے ذریعے عوام کے چھوٹے مسائل حل ہوسکیں گے جبکہ ہر تحصیل کونسلرکو 36لاکھ روپے کا فنڈ ملے گا اور اب عوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل ہوا کریں گے۔
622 total views, no views today


