مینگورہ ، ودودیہ ہال سیدوشریف میں یا قربان ٹیلنٹ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں سوات، دیر ، بونیر ، شانگلہ اورملاکنڈ ایجنسی کے فنکاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، یا قربان ٹیلنٹ شو سے شائقین خوب لطف اندوزہوئے ، گزشتہ روز ودویہ ہال میں یاقربان ٹیلنٹ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ملاکنڈ ڈویژ کے فنکاروں نے حصہ لیا ، باری باری ہر ایک فنکارنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا
اسی طرح 96 فنکاروں نے اس مقابلے میں حصہ لیا ، یا قربان ٹیلنٹ شو میں تین فنکاروں نے اپنے فن سے شو اپنے نام کرادیا جس میں پہلی پوزیشن راشد سکنہ کوکارئی نے لی جنہیں ایک لاکھ نقد انعام اور معشوق سلطانہ ایوارڈ سے نوزاگیا ، دوسری پوزیشن محمد اسلم سالک سکنہ بٹ خیلہ نے لیا جنہیں 75 ہزار نقد انعام دیا گیا اور تیسری پوزیشن نبیلہ ودود سکنہ بنڑ نے لے لی جنہیں 50 ہزار روپے کا نقد انعام دیا گیا ، اس موقع پرمحکمہ ثقافت خیبر پختونخواہ کے ڈائریکٹر عبدالباسط ، ایڈیشنل کمشنر ملاکنڈ ڈویژن فضل الرحمن ، تحصیل ناظم اکرام خان کے علاوہ ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعدا د میں شرکت ۔
431 total views, no views today


