ممبئی: بھارتی اداکار رنویر سنگھ کہتے ہیں کہ ان کا ساتھی اداکارہ دیپیکا پدوکون سے جو تعلق ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران رنویر سنگھ نے کہا کہ دنیا میں کئی صدیوں سے فلسفی اور ادیب محبت کا مفہوم بیان کرنے میں لگے ہوئے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ایسا جذبہ ہے کہ جسے لفظوں میں بیان ہی نہیں کیا جاسکتا، اسی طرح وہ بھی اپنے اور دیپیکا کے درمیان تعلق کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتے۔
دیپیکا کے ساتھ اپنی اور رنبیر کپور کی فلمی جوڑی کے حوالے سے رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ رنبیر کپور اور دیپیکا کی جوڑی بڑی اسکرین پر بہت معصوم اور دوستانہ نظر آتی ہے جب کہ ہم دونوں حقیقی طور پر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار دکھائی دیتے ہیں۔
1,162 total views, no views today


