بریکوٹ،گجر قومی مومنٹ پاکستان نے صوبائی حکومت کے گھر وں ،زرعی اراضیات بنجر بنانے کو کسی صورت میں تیار نہیں،حکومت جنگلات کے فروغ کے دعوے کررہی ہے۔ان جنگلاتوں کو ہم نے تحفظ دیا ہے۔ ہمارے آباؤ اجداد کئی صدیوں سے یہاں رہائش پزیر ہیں۔ہم لینڈکمیشن کی زمین پر قابض کرنے کے حامی نہیں لیکن اپنے حق کودینے کو باالکل تیار نہیں۔اگر صوبائی حکومت جنگلات کے فروغ کی خاطر ہمیں اپنے گھر وں اور جائیداد سے بے دخل کرنا چاہتاہے اس کے عوض میں متبادیل جگہوں پر مکانات اور جائیداد کردی جائے ۔اگر ہمارے جائز مطالبات پر صوبائی حکومت نے اصولی فیصلہ نہیں کیاتو تحصیل بریکوٹ سمیت پورا ضلع سوات میں پورا قوم سڑکوں پر نکل کرنہ ختم ہونے والااحتجاج شروع کریں گے۔جس کی ساری ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔ائندہ الیکشن میں گجر قوم گجر قومی مومنٹ پاکستان کے پلیٹ فارم سے الیکشن حصہ لیں گے اور ہر علاقہ سے اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔ان خیالات کا اظہار گجرقومی مومنٹ پاکستان کے مرکزی چیرمین زرین خان گجر،ناظم وی سی کڑاکڑ عصمت اللہ گجر،قومی وطن پارٹی کے رہنماء ڈاکٹرسردار شاہ زرین خان،دلبر خان،ظفرعلی شاہ،شمشی کے علاوہ دیگر سے بریکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ سوات ،بونیر،شانگلہ میں گذشتہ بندوبست 1980میں شروع ہوکر 31دسمبر 1986میں مکمل ہوا،ہر چالیس سال بعدنیا بندوبست کے لئے مقررہ عرصہ ہے مگربوقت ضرورت اس سے پہلے بھی کیا جاسکتاہے۔ابتدائی بندوبست میں کے وقت میں مقامی لوگوں کی ان پڑھ ہونے اور بندوبست کی اہمیت سے عدم واقفیت کی وجہ سے درست طور پر بندوبست نہ ہوسکی ہے۔جس کی وجہ سے آج وہاں کے مکین محکمہ فارسٹ بلاجواز تنگ کررہے ہیں۔ہم اسی ملک کے شہری ہیں ہمارے بھی حقوق ہیں ہمارے ساتھ موجودہ صوبائی حکومت زیادتی نہ کریں بلکہ ہمارے علاقوں میں سہولیات نام کی کوئی چیز نہیں ہے جوسہولیات ہیں وہاں کے زرعی اراضی علاقے کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زیر کاشت کے قابل بنایا ہے مگر صوبائی حکومت عوام کو چھت سے محرومی کی پالیسی فوری واپس لے اور اس فیصلہ پر نظر ثانی کرے کیونکہ صوبائی حکومت کے اس فیصلے سے تحصیل بریکوٹ میں ہزاروں جبکہ ضلع سوات میں لاکھ کی تعداد میں خاندان متاثرہورہے ہیں۔مزید براں زرین خان گجر نے کہاکہ گجر قومی مومنٹ ایک منظم اور پارٹی ہے وقت کا اہم تقاضایہی ہے کہ تمام گجر قوم اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے حقوق کے حصول کے لئے آواز بلند کریں کیونکہ ماضی میں کسی بھی سیاسی پارٹی نے گجر قوم کو ان کے جائز حق نہیں دیا۔
1,178 total views, no views today


