بریکوٹ، جماعت اسلامی پاکستان ایک اسلامی اور فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے۔ الخدمت فاونڈیشن پاکستان ملک میں قدرتی آفات میں متاثرین کو ہر ممکن امدادی کاروائیوں میں صف اول کا کردار ادا کررہی ہے۔حالیہ زلزلے میں چندمنٹ بعد الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ٹیم ہسپتالوں پہنچ گئے تھے اور الخدمت فاونڈیشن کے امدادی کاروائی آج تک جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع سوات کا امیر ڈاکٹر فضل سبحان ،الخدمت فاؤنڈیشن صدر ڈاکٹر خالد فاروق،سابق صدر الخدمت فاونڈیشن اختر علی ،،بریکوٹ امیر محمد ظاہر خان نے بریکوٹ میں متاثرین زلزلہ امدادی چیکس تقسیم کے ایک پروقار تقریب سے خطاب کیا،اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن کے جنرل سیکرٹری جنید شہاب،نائب صدر محمد رشید،امیر پی کے 81ضیاء اللہ خان،سابق امیدوار پی کے 81محمد ریاض خان،سابق امیدوارتحصیل کونسلر محمد آیاز،سابق تحصیل امیدوار عطاء اللہ خان،جنرل کونسلر نور محمد،فدا محمد خان ،ناظم شرقی بریکوٹ ظفر علی کے علاوہ پارٹی کے کارکن اور متاثرین زلزلہ کثیر تعداد میں موجودتھے ۔انہوں نے کہاکہ تمام مشکلات کا حل خداوندی تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے میں مضمر ہے ۔جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کی شکل میں بے کس ، لاچار اور مصبت زدہ لوگوں کے امداد اوربحالی کے لئے سرتوڑ جدوجہد کررہے ہیں۔انہوں نے کہاالخدمت فاؤنڈیشن مصبت کے ہر گھڑی میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑے رہے گی لیکن عوام کو چاہیے کہ الیکشن کے موقع پر بھی اس قسم کے لوگ بھی نظر انداز نہ کیا جائے جو حکومت اور بغیر حکومت عوام کے بلاتفریق خدمت میں پیش پیش ہوں ۔تقریب میں متاثرین زلزلہ دو سو پچاس سے زائد نقد امدادی رقم تقسیم کردیا۔
772 total views, no views today


