مینگورہ ، قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونونے کہاہے کہ دیگرسیاسی پارٹیوں سے لوگ مایوس ہوکر ان کی پارٹی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں جس کے سبب پارٹی کو مزید استحکام مل رہاہے، بونیر سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کو قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہماری پارٹی میں انہیں عزت اوراحترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملگری ڈاکٹر ان سے ڈاکٹر ثناء اللہ بنگش،نیشنل یوتھ آرگنازیشن سے قیصرخان اوراشفاق امین جبکہ اے این پی بونیر کے راہنماؤں وسابق عہدیداروں فرازعلی ایڈووکیٹ،زرفروش خان،علی بہادر خان،مشین خان اور دیگر نے متعددافراد سمیت اے این پی سے مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور مرکزی چیئرمین آفتاب احمدخان شیر پاؤ کی قیادت پراعتمادکا اظہارکیا ،انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی پختونوں کے حقوق کے حصول اور ان کے مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ دیگر سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر ہماری طرف آرہے ہیں،انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ راہداری منصوبہ میں ملاکنڈڈویژن کوبھرپور توجہ دے اور روڈ ،صنعت اوردیگرمدات میں ڈویژن کواس منصوبے میں شامل کرے کیونکہ اس ڈویژن کے عوام مختلف حالات سے گزرچکے ہیں جس کے سبب ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا اور ان مشکلات کو دور کرنا مرکزی حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
672 total views, no views today


