مینگورہ ، چارباغ میں سوئی گیس فراہمی کا منصوبہ سست روی کا شکار ہے 2005 میں چارباغ اور ملحقہ علاقوں کو گیس فراہمی کی منظوری ہوئی تھی ۔ سوات کے مخدوش حالات اور بدلتی حکومتیں گیس فراہمی میں بڑی رکاوٹ بنی ۔مشرف دور میں اس وقت کے وفاقی وزیر امیر مقام صاحب نے چارباغ اور ملحقہ علاقوں کو گیس فراہمی کی منظوری دی تھی لیکن سوات میں عسکریت پسندی اور اس کے خلاف جاری آپریشن کی وجہ سے یہ منصوبہ تعطل کا شکار رہا۔سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور کریڈٹ کی جنگ بھی اس منصوبے کی تکمیل میں بھی رکاوٹ رہے۔ بار بار عوامی اصرار پر 2014 میں دوبارہ وفاقی مشیر امیر مقام نے اس منصوبے کا افتتاح کردیاِ اور اسے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عندیہ دیا اور اس پر باقاعدہ کام بھی شروع ہوا لیکن ٹھیکدار کی سستی کی وجہ سے کام کی رفتار انتہائی سست ہے ۔ عوامی حلقے کام میں سست روی پر پریشان ہے اور متعلقہ حکام سے درخواست کرتے ہیں کہ اس منصوبے کو جلد ا ز جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام مزید خوار ہونے سے بچ سکیں اور سکھ کا سانس لیں۔
742 total views, no views today


