بریکوٹ،وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے کہاکہ علاقہ کڑاکڑ کے مکینوں کا جائز مطالبہ تسلیم کیا جائے گا۔متاثرین کے ساتھ جلد مذاکرات کا عمل شروع کیا جائے گا۔کسی کے ساتھ کوئی بے انصافی اور زیادتی کے قائل نہیں ہیں۔صوبائی حکومت عوام کو سستا انصاف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھار ہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت شین پختون خواہ بنانے کے لئے کروڑ وں کی تعداد میں شجر کاری کر رہی ہے اور انشاء اللہ چند سال بعد خیبرپختون خواہ سرسبز و شاداب ہوگا ۔اس شجرکاری سے خیبرپختون خواہ میں صاف ماحول اور زریعہ معاش کو فروغ میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو بہتر مستقبل فراہم کررہی ہے نہ کہ عوام کے گھر وں اور جائیداد پر ناجائز قبضہ کرے۔بہت جلد محکمہ ریونیو،لینڈ کمیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام علاقہ کڑاکڑ کے زرعی زمینوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو زمینیں لینڈ کمیشن کے ملکیت ہے ان کا تعین کیا جائے گا۔
764 total views, no views today


