بریکوٹ، ال ویلج کونسل ناظمین ایسوسی ایشن تحصیل بریکوٹ کے تنظیم نو مکمل ،صدر فضل ودود باچاجبکہ جنرل سیکرٹری دیرہ وادن مقرر کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ال ویلج کونسل ناظمین تحصیل بریکوٹ کا انتخابی اجلاس ہوا جسمیں تحصیل بریکوٹ کے تمام ناظمین نے شرکت کی ۔اجلاس میں متفقہ طور پر صدارت کے لئے فضل ودود باچہ نجیگرام،جنرل سیکرٹری دیرہ ودان غالیگے ،نائب صدر اول محمد اسحاق مانیار،نائب صدر دوم افضل خان ابوہا،جائنٹ سیکرٹری اعجاز حسین شموزئی جبکہ پریس سیکرٹری کے لئے ارشدعلی خان مقرر کئے گئے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منتخب نمائندوں نے کہاکہ یہ تنظیم تحصیل کے تمام منتخب نمائندوں کے حقوق کے ساتھ ساتھ علاقے کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔انہوں نے کہاکہ یہ تنظیم انشاء اللہ پہلے مرحلے میں ضلع،دوسرے مرحلے میں ڈویژنل جبکہ آخری مرحلے میں صوبائی سطح پر تمام منتخب نمائندوں پر مشتمل ایک تنظیم عمل میں لائے جائے گی ۔اس پلٹ فارم سے 42ہزار منتخب بلدیاتی نمائندے اپنے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کرے گی۔
736 total views, no views today


