خوازہ خیلہ، خوازہ خیلہ میں موٹر بارگینگ ایسوسی ایشن کا ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مصالحتی کمیٹی کے کوارڈنیٹر محمد علی خان کے علاوہ تمام ممبران نے شرکت کی ، اس موقع موٹر بارگینگ ایسو سی ایشن کابینہ کا انتخاب کیا گیا جس میں ضلعی کونسلر زیب سر خان کو صدر ، جنرل سیکرٹری سید شاکر علی، نائب صدر اول فضل حمید ، نائب صدر دوم عزیز الرحمان ، جائنٹ سیکرٹری حمید اللہ لالا ، پریس سیکرٹری خیر الرحیم عرف صوفی ، فنانس سیکرٹری جاوید لالا کو متفقہ طور پر منتخب کیا گیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی خوازہ خیلہ سرکل ایاز محمود نے کہا کہ بارگینگ مالکا ن سمیت تمام کاروباری حضرات کو ناجائز اور غیر قانونی کاروبار سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس سے علاقے کے امن امان متاثر اور مسائل جنم لیتے ہیں انہوں یقین دلایا کہ پولیس اور مقامی انتظامیہ کاروبار کے ترقی اور جان و مال کی تحفظ کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ اس موقع پر نو منتخب صدر زیب سر خان نے کہا کہ لوگوں نے مجھ پر اعتماد کرکے مجھے ایسوسی ایشن کا صدر بنایا میں ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاونگا ، بلکہ تمام بارگینگ مالکان کے مسائل حل کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہونگا۔ اس موقع پر معاذ طوفان و دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن کے فعال بنانے کیلئے خوازہ خیلہ میں 54 بارگینگ سنٹر کے مالکان کو باہمی مشاورت اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
712 total views, no views today


