سوات،سوات کے مشہور گلوکارضیاء الدین ضیاء کی پشتوموسیقی کا نیاالبم چندنڑ ریلزہوگیا، تفصیلات کے مطابق سوات کے مشہور موسیقار ضیاء الدین ضیاء کاپشتوزبان میں گایا ہوا نیا اڈیو، ویڈیو البم ریلز ہوگیاہے البم میں انہوں نے پشتوکے روایتی موسیقی ٹپہ، لوبہ ، چاربیتہ گایاہے جبکہ اس میں دو نغمے بھی شامل ہیں ، ان کے گائے ہوئے نغموں میں زیادہ تر سوات کے مشہورشعرا ہے ۔ جن میں زیادہ تر اس دنیا سے کوچ کرچکے ہیں ان میں محمدجان لوہار، وزیرجان،غوبہ جان، رحمت اللہ ، دینہ ور استاد، عزیزطالب، خوشحال خان خٹک اور اجمل خٹک شامل ہے البم کمپوزنگ مستان استاد نے کی ہے اور اس کو سہاراپروڈکشن پشاور نے ریلز کیاہے۔ موسیقی کے اس نئے البم میں ضیاء الدین ضیانے گائیگی کے اپنے منفراد انداز کو برقرار رکھاہے ۔ موسیقی کے شائقین نے ضیاء الدین ضیاء کے نئے البم چندنڑ کو ایک بہتر کاؤش قراردے دیاہے، ضیاء الدین ضیاء کایہ البم پشاور کے علاوہ سوات اور خیبر پختون خواکے تمام اچھے میوزک سنٹرزاور سی ڈی سنٹرز میں دستیاب ہے ۔
1,142 total views, no views today


