سوات ، سوات بھر میں بجلی کی طویل ترین بریک ڈاؤن ، بجلی سے وابستہ افراد کے تمام کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئے ، پیسکو کی طرف سے سوات بھرمیں گزشتہ صبح سات بجے سے نامعلوم وجوہات کی بناء پر بجلی کی سپلائی بند کردی گئی جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ، جبکہ پاکستان کے ناکام ترین محکمے پیسکو کے کسی بھی دفتر سے عوام کو یہ اطلاع نہ مل سکی کہ بجلی کن وجوہات کی بناء پر بند کردی گئی ہے ،
مرکزی حکومت اور اس کے ناکام ترین وفاقی وزراء خیبرپختونخوا اور خصوصاً سوات کے عوام کے ساتھ انتہائی ظلم کررہے ہیں ، جبکہ ان کو پتہ لگناچاہئے کہ سوات کے موسم اور سوات کے حالات کا کچھ پتہ نہیں چلتا ہے ، سوات کے اس سوتیلی نما سلوک پر جب شہری سڑکوں پر نکل آتے ہیں تو پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے بے مقصد ایف آئی آر درج کرلیتے ہیں جو ناانصافی ہے ۔۰
358 total views, no views today


