سوات، پیتھام انسٹیٹیوٹ کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے،ملم جبہ میں زمینوں کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے ان خیالات کا اظہار ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے پیتھام انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام سرٹیفکٹ کی تقسیم کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں کہا کہ سوات قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن بدقسمتی سے کسی نے توجہ نہیں دی،موجودہ مرکزی حکومت سوات کی ترقی کیلئے کوشاں ہے سوات کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے صوبائی و مرکزی حکومت سے خصوصی گرانٹ کا مطالبہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ پیتھام انسٹٹیوٹ سے اب تک ہزاروں افراد مختلف شعبوں میں تربیت حاصل کر چکے ہیں اس سلسلہ میں حکومت سے رابطہ کرونگا تاکہ پیتھام انسٹیٹیوٹ کو یونیورسٹی کا درجہ دیں انہوں کہا کہ ملم جبہ کوترقی دی جار ہی ہے لیکن یہ خیال رکھا جائے کہ ملم جبہ کی خوبصورتی خراب نہ ہوجائے اور ملم جبہ میں زمینوں کی فروخت پر پابندی عائدکی جائے اس موقع پر پیتھام انسٹٹیوٹ کے پرنسپل حرمت یاب ، جنرل منیجر ٹورازم سجاد حمید، ایڈمن آفیسر لیاقت زادہ، ضلعی کونسلر ارشاد خان اور حق نوازنے پیتھام انسٹٹیوٹ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔
668 total views, no views today


