بریکوٹ، شموزئی گریویٹی منصوبے پر تنازعات ختم ،منصوبے پر کام شروع ہونے کے گرین سگنل دے دئیے گئے ۔منصوبے پر کام کا آغاذ جلد شروع ہوجائے گا۔ اس منصوبے سے دو یونین کونسلوں کے پچیس ہزار خاندان مستفید ہوں گے ۔علاقہ ناگوہا کے عوام کے لئے وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی کا خصوصی پیکج کا اعلان کر دیا۔ گذشتہ روز ویلج کونسل ڈڈھارہ کے نائب ناظم شاہ وزیر خان کے مسلسل کوششوں کی بدولت علاقہ ناگوہا کے عمائدین اور وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کے مابین جرگہ کرایا ۔اس موقع پر پی ٹی آئی ضلعی کونسلر اصغر علی خان،پبلک ہیلتھ انجینئر محمد علی خان ،گاؤں ناگوہا کے نمائندہ جرگہ محمد شیر ین ،اکرام ،اکرم کے علاوہ دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے ۔نمائندہ جرگہ نے گریویٹی منصوبے پر اپنے تحفظات کے بارے میں بتا یا اور کہاکہ ہمیں اب اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ہم اپنے آپ کے ذمہ دار ہیں باقی لوگوں کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔بعد میں وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے کہاکہ یہ منصوبہ خیبر پختون کا سب سے بڑا گریویٹی منصوبہ ہے اس سے علاقے کو نقصان نہیں ہو گا بلکہ علاقے کو مزید ترقی دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ علاقہ ناگوہامیں دو پرائمری سکول ہیں جن میں ایک کو مڈل کا درجہ دیا جائے گا۔واٹرچینلز ، ایریگیشن چینلز اور پن چکیوں کی تعمیر بھی ہوگی ۔صاف پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے منصوبہ شروع کیا ہے ۔صاف پانی قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے اوراگر اس نعمت سے انسانیت کو فائدہ پہنچ سکے تو اس سے بڑا ثواب کوئی نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ میرا ذاتی کسی سے کوئی اختلاف نہیں ہے اور میں جو منصوبے شروع کررہا ہوں اس میں عوام کی بھلائی ہوگی نہ کہ کسی کے ساتھ ظلم و ناانصافی ،میں اپنے آپ کو عوام کی عدالت میں پیش کرتاہوں کہ اگر مجھ پر ایک روپے کا کرپشن ثابت ہو گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔علاقے کی تعمیر وتر قی میرا اولین فرض ہے اور انشاء اللہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اپنے حلقہ نیابت کا نقشہ تبدیل کرکے علاقے کے محرومیوں کا ازالہ کروں گا۔
693 total views, no views today


