مینگورہ ، تین ماہ سے تنخواہوں کی بندش کے خلاف ورکنگ فوکس گرامر سکول سوات کے ریگولر ملازمین کااحتجاج چوتھے روزبھی جاری رہا۔ ورکنگ فوکس گرامر سکول سوات کے ریگولر ملازمین نے احتجاجی طور پر کلاسوں کا بائیکاٹ کردیا۔ احتجاج کرنے والوں نے دھمکی دی کہ اگر ان کی تنخواہیں جلد از جلد انہیں نہیں دی گئیں، تو سکول کو بھی احتجاجاً بند کردیا جائے گا۔
احتجاج کرنے والوں نے اس موقع پر پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرین نے میڈیا نمائندوں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں کے حصول تک پُر امن احتجاج جاری رہے گا۔
397 total views, no views today
Comments


