پورن، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پورن میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف کا بھائی اور پھر نوازشریف کا بھائی کسی کا بھائی نہیں بن سکتا ،طبقاتی نظام کو ختم کرکے ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں امیر مقام بتائے کہ ان کے پاس اتنا پیسہ کہا ں سے آیا آج سپیکر خود کہہ رہا ہے کہ الیکشن کمیشن صحیح کام نہیں کررہا خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی نظام کے زریعے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کردئے جائینگے اختیارات عوام کے پاس ہونگے سندھ اور پنجاب جیسے بلدیاتی نظام کو نہیں لارہے کے پی کے میں اختیارات بلدیاتی نمائندوں کے پاس ہونگے تین ارب میں شوکت خانم ہسپتال کی بلڈنگ پشاور میں انٹرنیشنل معیار کا بن سکا سات ارب سے پشاور کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور وہ بھی شوکت خانم سے چھوٹا سات سال میں نہیں بن سکا کراچی میں رینجر کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا سندھ میں پولیس نظام کو تباہ کرکے سیاسی لوگ بھرتی کئے گئے خیبرپختواہ کو مثالی صوبہ بنائینگے آنے والے الیکشن میں خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن کمپین کی ضرورت نہیں ہوگی خیبر پختونخواہ کے عوام پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دے کر ثابت کرے گی کہ ہم میرٹ چاہتے ہیں نواز شریف کو پتہ نہیں کہ الیکشن کب ہوگا لاہور میں اپنے رشتہ دار کے سیٹ ہار گئے تو مسلم لیگ ن نے دھاندلی کا رونا شروع کردیا نواز حکومت کو اپنی دھاندلی نظر نہیں آتی ہم کب سے دھاندلی کامطالبہ کررہے ہیں عمران خان کے ساتھ شانگلہ سے آزاد نومنتخب ایم پی اے حاجی عبدالمنعیم نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا خیبر پختونخواہ کے وزیراعلی پرویز خٹک نے شانگلہ پورن کے لئے کچھ اعلانات کئے لیکن ایک بار پھر زلزلہ متاثرین شانگلہ کے لئے کوئی اعلان نہ کرسکے جس سے متاثرین زلزلہ ایک بارپھر وزیراعلی کے دورے سے مایوس ہوگئے زلزلہ متاثرین نے جلسے میں پلے کارڈ اور بینر بھی اُٹھا رکھے تھے جسمیں نعرے درج تھے کہ زلزلہ متاثرین اب بھی حکومتی امداد سے محروم ہے ازیراعلی نے شانگلہ میں سوات یونیورسٹی کیمپس پورن میں پولی ٹیکنیک کالج ،ڈگری کالج،چکیسر کالج کو ڈگری کالج کی اپ گریڈیشن،بیشام کو تحصیل کا درجہ اور کانا کو سب ڈویژن تحصیل بنانے کا بھی اعلان کیا وزیراعلی نے جلسہ عام سے خطاب کردوران کہا کہ ہم کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کی پاسداری چاہتے ہیں اگر کوئی اپ سے رشوت طلب کردے تو اس سرکاری اہلکار کو سڑکوں پر گھسیٹ لوں کیونکہ نہ ہم کسی سے رشوت لیتے ہیں اور نہ مطالبہ کرتے ہیں شانگلہ کے پسماندہ ضلع کے لئے مزید اعلانات کرلوں گا شانگلہ کی پسماندگی کو دور کرینگے
544 total views, no views today


