سوات، وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ عمران خان کے ایک ارب درخت اورصوبے میں 360 ڈیمز ک اعشرو عشیر بھی گراؤنڈ بھی نظر نہیںآ رہا، خان صاحب ہوامیں قلعے بنانے کاعادی ہوچکاہے انہیں حقائق پرمبنی باتیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عملی کام پریقین رکھتی ہے نہ کہ صرف بلندوبانگ دعوؤں پر،نوازشریف کی قیادت میں2018 تک گیس کی لوڈمینجمنٹ اوربجلی لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ کرینگے تاہم بہترین کارکردگی کی بنیادپرمیاں محمدنوازشریف دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونگے،تاپی منصوبے کی تکمیل ملک کی ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مینگورہ گرڈسٹیشن میں رحیم آباد اور گل کدہ نئے فیڈر کے افتتاح کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرضلع ناظم محمدعلی شاہ،ضلعی صدرقیموس خان،لیگی رہنماقوی خان،ضلع کونسلرآفرین خان اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں رینجرزکے اختیارات میں روڑے اٹکانے والے دہشت گردوں کیساتھ دینے کے مترادف ہے جوکسی صورت قابل قبول نہیں،پوری قوم کراچی میں رینجرزکی موجودگی میں دہشت گردی اوربدامنی کاخاتمہ چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جان کی پرواہ کیئے بغیرہمیشہ مشکل میں عوام کاساتھ دیاہے اورمرتے دم تک دیتارہوں گا،چکدرہ کالام روڈ،موٹروے کی طرزپرمکمل ہونے سے علاقے کے عوام کی تقدیربدل جائیگی ملاکنڈڈویژن بجلی،اوورلونڈنگ اورلوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے تھانہ میں ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے 220-KVAگرڈسٹیشن تعمیرکی جارہی ہے جس کیلئے زمین حاصل کی گئی ہے اورعملی کام جلدازجلدشروع ہوجائیگا۔چکدرہ سے مینگورہ تک ڈبل سرکٹ لائن پرکام شروع ہے جس سے سوات،شانگلہ اوربونیرکے عوام کوریلیف ملے گا۔
578 total views, no views today


