سوات، ڈپٹی کمشنر سوات نے عوام کو انکے دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کیلئے متعدد قابل تحسین اقدامات کئے ہیں ہر تحصیل اور پٹوارخانے کے نمایاں مقامات پر کمپلینٹ کے فون نمبر اور ای میل ایڈریس اویزاں کئے ہیں۔اسکے علاوہ ماہانہ بنیاد پر خودہر تحصیل اور پٹوارخانے کا معائینہ کرتے ہیں اور موقع پر ماتحت کو احکامات جاری کرتے ہیں۔ کسی کی شکایت کی صورت میں متعلقہ تحصیل کیااسسٹنٹ کمشنر کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے سات یوم رپورٹ طلب کرتے ہیں۔تحصیل چارباغ کے عوام کے سیٹیزن پورٹل پروگرام کے ذریعے شکایت برخلاف فتح خان گردآور اور اجمل پٹواری ،ڈی سی صاحب نے اے سی چارباغ کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے رپورٹ طلب کیا۔ اے سی صاحب نے تعمیل کرتے ہوئے انکوائری مکمل کرکے ریونیو عملہ کوقصور وار ٹھہرا کرپورٹ ڈی سی صاحب کو ارسال کیا۔ڈی سی صاحب نے فوری کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ گردآور اور پٹواری کو شوکاز نوٹسز جاری کئے ۔ جرم ثابت ہونے پر ڈی سی صاحب نے متعلقہ گردآور کوفوری طور پر ملازمت سے جبری ریٹائرڈ کیا۔اور پٹواری کی سالانہ ترقی ایک سال کیلئے روک دی۔ڈی سی صاحب نے مزید واضح کیا کہ کالی بھیڑیوں کی محکمہ مال میں رہنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے اور وارننگ دی کہ جو اہلکاراآئیندہ اپنی فرائض منصبی میں کسی قسم کی غفلت کا شکار ہوا تو اسکے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائیگی اور سخت سزا دی جائیگی۔عوام نے ڈی سی سوات تاریخی فیصلہ کو سراہتے ہوئے اطمینان کااظہار کیا۔
516 total views, no views today


