خوازہ خیلہ، دہشت گردوں نے آرمی پبلک سکول کے نونہالوں پر یلغار کرکے ظلم کی تاریخ رقم کردی ، لیکن پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہے تعلیم کے روشنی سے ملک میں تبدیلی ممکن ہے ، ایم پی اے ڈاکٹرحیدر علی خان خوازہ خیلہ ہائیر سیکنڈری سکول میں سانحہ آرمی پبلک سکول کے یاد میں تقریب کا انعقادکرپشن ایک ناسور بن گیا ہے جس نے ملک کو دیوالیہ بنا دیا ، خیبر پختونخواہ کے حکومت نے کرپشن کے خلاف جہاد شروع کیا ہے ، علاقے کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنا میرا فرض ہے ، ایم پی اے ڈاکٹر حیدر علی خان تقریب اور واک سے خطاب ، گزشتہ روز گور نمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول خوازہ خیلہ میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا ء کے یاد میں دعائیہ تقریب اور انٹی کرپشن ڈے منانے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سکرٹری انٹی کرپشن ڈاکٹر حیدر علی خان، پرنسپل عبد اللہ شاہ ، ڈی ایس پی آیاز محمود، انوار الحسن ، عزیخیل ٹریڈز فیڈریشن کے صدر شیر عالم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں وہ دن یاد ہے جب دہشت گردوں نے آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں کے ساتھ ظلم کی انتہا کردی، جس میں سینکڑوں بے گناہ معصوم بچے شہید کردیئے گئے، 16 دسمبر کے صبح والدین نے اپنے بچوں کو وردی پہناکر تعلیم حاصل کرنے کیلئے سکول بھیج دیے لیکن اس کو پتہ نہیں تھا کہ اج ان پر قیامت صغریٰ ان پڑی گی ، اور یوں دہشت گردوں کے ہاتھوں سینکڑوں خاندانوں سے ان کے لخت جگر جدا ہوگئے ،ان شہدا ء کے یاد میں اج خیبر پختونخواہ کے دعائیہ تقریبات منعقد کئے جارہے ہیں ، اور دہشت گردوں پر یہ واضح کرنا ہے کہ پاکستانی قوم کے حوصلے اس قسم بزدلانہ کاروائیوں سے پست نہیں ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تاریکوں کا علاج تعلیم کے روشنی سے کرینگے ۔اور دہشت گردوں کو قلم کے ذریعے شکست دینگے ۔اس موقع پر انہوں نے دعائیہ تقریب کے بعد بازار میں انٹی کرپشن واک بھی کیا، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے اس کے خاتمے کیلئے مشترکہ طور پر کوششیں جاری رکھینگے ، خیبر پختونخواہ حکومت نے کرپشن کو مکمل طور پر ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ، صوبے میں انٹی کرپشن کے ادارے کو فعال بنا یا گیا ہے جس کے نتیجے میں بڑے بڑے مگر مچوں کوگرفتار کیا جا چکا ہے ، جس نے ملکی خزانے سے لوٹی گئی اربوں روپے واپس کرکے قومی خزانہ میں جمع کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں زندگی میں ایمانداری اور دیانت داری سے کام کرنا ہوگا ، کرپشن صرف مالی کرپشن نہیں بلکہ کرپشن تین طرح کے ہوتے ہیں ، اخلاقی کرپشن ، سماجی کرپشن اور سیاسی یا پروفیشن میں کرپشن ۔ آجکل کرپشن ہمارے معاشرے میں گھل مل چکا ہے جس کا تمیز کرنا بھی ناممکن ہوگیا ہے ۔
574 total views, no views today


