مینگورہ ، خیبرپختونخوا بار کونسل کی اپیل پر آج وکلاء تمام عدالتوں سے بائیکاٹ کااعلان کردیا ، آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ پر خیبرپختونخوا بار کونسل کی اپیل پر پورے صوبے میں وکلاء عدالتوں سے بائیکاٹ کریں گے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال سولہ دسمبر 2014 ء کو آرمی پبلک سکول پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا ، جس میں کمسن بچوں کو شہید کیاگیا ،
آج ان کے یاد میں پورے صوبے میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گے ، اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے ، دہشتگردی کی اس واقعے کے بعد پورے ملک میں دہشت گردوں کو پھانسیوں کا سلسلہ جاری ہے ، اور ضرب عضب اور دوسرے علاقوں میں آپریشن شروع کی گئی ، ملاکنڈ ڈویژن اور خصوصاً سوات میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سوات بھر اور مینگورہ شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے ، جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بعض تقریبات کو اجازت بھی نہیں دی گئی ہے ، سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
291 total views, no views today


