سوات،علم کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے انسانیت کے دشمن دہشت گروں کے عزا م خاک میں ملا دئیے جائیں گے۔ اس بات کا ثبوت کیڈٹ کالج سوات کے طلباء نے اے پی ایس پشاو ر کے شہیدطلباء کے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب میں دیا ۔ جس کی صدارت جنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل نادر خان نے کی اور اس کے علاوہ سول انتظامیہ اور عسکری اعلی قیادت نے شرکت کی۔اس قسم کی تقریب دیر اور چترال کے سکولوں اور کالجوں میں بھی منعقد کرائی۔کیڈٹ کالج سوات میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب ا ے پی ایس پشاور کے شہیدطلباء و اساتذہ کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں کیڈٹ کالج سوات کے طلباء نے تقاریر اور ملی نغمہ پڑھ کر اے پی ایس پشاور کے ساتھیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔اس تقریب میں طلباء نے یہ پیغام دیا کہ دہشت گرداپنے ناپاک عظائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔اور ہمیشہ ناکام رہیں گے۔کیونکہ دہشت گرد علم کی را ہیں اور درسگاہیں میں رکاوٹیں بند کرنا چاہتے ہیں۔ جوکہ اسلامی تعلیمات کے سر ا سر منافی ہیں۔ طلباء نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ وہ اپنے ساتھ طلباء کے�آ آزمائش میں برابر کے شریک ہیں۔ اور اب وہ پہلے سے بھی زیادہ مستعد اور سر گرم ہو کر علم کی جستجو کریں گے۔اور علم کی راہ میں اپنا نام پیدا کریں گے۔یاد رہے کہ یہ تقریب اے پی ایس پشاور کے شہیدطلباء کے اعزاز میں منعقد کی گئی ۔ جس میں سوات کے دیگر سکولوں کے طلباء نے بھی شرکت کی۔
590 total views, no views today


