سوات، سوات میں اقلیتی بچوں نے بھی اے پی ایس شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے واک کیا اور سوات پریس کلب کے سامنے شہدا ء کے اہلخانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ،اس واک کی قیادت تحریک انصاف کے اقلیتی ضلعی کونسلر بلدیوکمار نے کی ،چیئر مین ڈیڈک ورکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے بھی اقلیتی بچوں کاساتھ دیا اور اقلیتی بچوں کو خراج تحسین پیش کیا قلیتی بچوں نے پلے کارڈز ااٹھارکھے تھے جن پر دہشت گردی کے خلاف اور اے پی ایس کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے نعرے درج تھے ،اس موقع بچوں نے ماں مجھے ان سے بدلہ لینے جانا ہے کے نعرے بھی لگائے ،بچوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھیں گے اور کسی بھی ضمن پیچھے نہیں ہٹیں گے اور علم کے ذریعے دہشت گردوں کو شکست دیں گے،اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے کہاکہ اے پی ایس شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور آج ملک کا بچہ بچہ اے پی ایس کے بچے بن کر تعلیم کی شمع روشن کرنے کے لئے پرعزم ہے ۔
572 total views, no views today


