مٹہ , تحصیل کبل کے علا قہ ننگولئی چھوٹا کالام کے مقام پر موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم ، موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا موقع پر جاں بحق ، واقعات کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ ننگو ئی چھوٹا کا لام کے مقام پر ٹرک نمبر C2656اورمو ر سا ئیکل apl 2014کے درمیان خوفنا ک حادثے کے نتیجے میں امان خان ولد سپن خان اور اس کا بیٹا علی خان سکنہ مٹہ پیو چار مو قع پر جاں بحق ہو گئے جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مٹہ ہسپتال منتقل کئے گئے جو کہ بعد میں آبائی گا ؤں پیوچار روانہ کر دئے گئے جبکہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ در ج کر لیا گیا ہے ۔جبکہ عینی شاہدین کے مطابق ٹرک نے موٹر سائیکل کوٹکر مار کر یہ سانحہ پیش آیا ، مٹہ اور کانجو کے درمیان سڑک پر ہر قسم کی گاڑیاں انتہائی سپیڈ کررہی ہیں ، جس کی وجہ سے آئے روز اسی طرح کے حادثات معمول بن چکے ہیں۔ جبکہ یہ قیمتی جانیں باپ اور بیٹے کی تیز رفتاری کی وجہ سے رونما ہورہا ہے ، جبکہ سواریوں کی گاڑی تو اسی طرح اس روڈ پر چل رہی ہیں کہ کوئی یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہوائی جہاز جارہا ہے ۔
808 total views, no views today


