بریکوٹ،ارمی پبلک سکول پشاور شہداء کی یاد میں بریکوٹ میں شمعیں روشن کردی گئیں اور دومنٹ کیلئے خاموشی ، اور خصوصی دعائیں مانگیں گئیں،، 16 دسمبر 2014 دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین دن منایا جا ئے گا، شہید کی جو موت ہے ،وہ قوم کی حیات ہے، آرمی پبلک سکول کے عظیم سانحے میں شہید ہونے والے پھولوں کو ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، شہداء کے لواحقین کے ساتھ اس دردناک سانحے میں برابر کے شریک ہیں ، ان خیالات کا اظہار بریکوٹ یوتھ کونسلر کے سابق امیدوار خالد خان کے زیر اہتمام ارمی پبلک سکول کے شہید اء میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے تحصیل نائب ناظم ڈاکٹر عزت رحمن ، ضلعی کونسلر عجب خان،ویلج کونسل بریکوٹ شرقی کے ناظم ظفر علی خان، جماعت اسلامی بریکوٹ کے امیر محمد ظاہر خان، ضلعی اقلیتی کونسلر انیل کمار ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید خان آثر، جنرل کونسلر نیاز گل، و دیگر نے کیا ،انہوں نے کہا کہ ٓارمی پبلک سکول کا سانحہ تاریخ کا المناک اور درد ناک واقعہ ہے، اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے، کیونکہ اس دردناک واقعے میں پھولوں جیسا بچے جس وحشیانہ انداز شہید ہو ئے ہیں ، آج بھی لوگ رو رہی ہے، ان بچوں کا قصور اخر کیا تھا ،شہیدوں مائیں بہنیں آج بھی اپنے پیاروں اور پھول جیسا بچوں کے منتظر ہیں ، ہم اپنے شہید اء پر فخر کرتے ہیں، کیونکہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے،اسلام ذندہ ہو تا ہے، ہر کر بلا کے بعد ، انہوں نے کہا کہ ارمی پبلک سکول کے شہید اء کے قربانی ضرور رنگ لا ئی گی، تقریب میں شرکاء نے شہیداء کی یاد میں سینکڑوں شمعی جلادئے، اور دو منٹ کیلئے خاموشی اختیار ، شرکاء نے مختلف قسم کے پلے کارڈ ز اور بینرزاٹھارکھی تھی ، جس پر مختلف قسم کے نعرے، ہم دشمن کے بچوں کو پڑھنا ہے،اے شہیدوں تجھے سلام ، وغیرہ کے نعرے درج تھے، تقریب میں شرکا ء نے بریکوٹ کے نوجوان خالد خان کو پروگرام کے انعقاد پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی۔
658 total views, no views today


