کالم ) (Column فرانسیسی لفظ (Colomne)اورلاطینی لفظ (Columne)سے ماخذہے جس کی معنی ستون ،منار،کتاب اوراخبار کے ہے ،ہر اخبار میں کچھ مستقل عنوان ہوتے ہیں نعض کے تحت خبریں ،اعلانات یا معلومات پیش کی جاتی ہیں جبکہ بعض کے تحت مزاحیہ ،نیم مزاحیہ،دینی ،طبی ،سائنسی اورپس منظری مواد دیا جاتا ہے ،موخرالذکر عنوانات کو صحافتی اصطلاح میں کالم یا خصوصی کالم کہتے ہیں باالفاظ دیگر کالم ایک ایسی تحریر ہے جسے ہر ایک سوچنے سمجھنے والاشخص جس کے ذہن میں کہنے کو کچھ ہے لکھ سکتا ہے ،کالم فکری تعمیر میں اہم کراداراداکرتاہے،کالم میں کسی مسئلے پر لوگوں کو زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کی جاتی ہیں جس سے عوام کی تعلیم وتربیت ہوتی ہے ،کالم عوام کی فکری راہنمائی کرتا ہے جب عوام کالم پڑھتے ہیں تو وہ کالم نگاروں کی معلومات سے پوراپورا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ قارئین ،کالم میں جو کچھ لکھا جاتا ہے وہ کام نگار کا اپنا نقطہ نگار ہوتا ہے،کالم میں نیک کاموں کی ترغیب دی جاتی ہے ،کالم میں اخبار کے ادارتی صفحے کے معیار کا پتہ بھی چلایا جاسکتا ہے،کالم صرف سیاسی موضوعات پر نہیں بلکہ مختلف موضوعات پر لکھا جاتا ہے اوربعض کالم صرف مزاح کیلئے بھی لکھا جاتا ہے اسی طرح قارئین کو تفریح مہیاہوتی ہے ،کالموں میں قارئین کیلئے تعلیم وتربیت کیلئے موادبھی شامل کئے جاتے ہیں ،کالم میں عوام کومہذب شہری بننے کی تلقین کی جاتی ہے اور انہیں ان کے حقوق وفرائض سے آگاہ کیا جاتا ہے ،کالموں میں حکمرانوں کا محاسبہ کیا جاتا ہے ان کی غلط حکمت عملیوں اورکرپشن کیخلاف آواز بلند کی جاتی ہے ،کالم جمہوریت کی استحکام کیلئے بڑاکرداراداکرتاہے اور حکمرانوں کے لوٹ مار کو عوام کے سامنے لایا جاتا ہے ،کالم میں عوام کے مختلف مسائل کو اجاگر کرنے سمیت انہیں حکمرانوں سے حل کرانے کی کوشش بھی کی جاتی ہے ،کالموں میں انتظامیہ کے کرپٹ افراد کی نشاندہی کی جاتی ہے اورا ن کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے آواز بلند کی جاتی ہے اسی طرح ہر وہ کام جو عوام کے مفادمیں نہ ہو اور حکمران ٹولہ مختلف طریقوں سے قوم کا خزانہ لوٹ رہاہوتو کالم میں اس کیخلاف بھرپوراندازمیںآوازبلندکیا جاتا ہے اوران لٹیروں کا کافی حد تک محاسبہ کیا جاتاہے،اس کے علاوہ کالم میں دینی ،قانونی جیسے موضوعات پر بھی مدلل بحث کی جاتی ہے جس سے عوام مستفیدہوتے ہیں۔ قارئین،کالم کسی اخبار کے ادارتی صفحے کا حسن ہے جس اخبار میں اچھے اورمعلوماتی کالم چھپتے ہیں وہ اخبار لوگ زیادہ پڑھتے ہیں چونکہ کالم مجموعی معلومات ہے لہٰذہ راقم ذاتی طورپر عوام کیلئے تجویز کریں گے کہ جو لوگ اخبارپڑھتے ہیں تو روازنہ ایک کالم ضرور پڑھ لیا کریں اس سے علم میں اضافہ بھی ہوجاتا ہے اور نامور دانشوروں کیساتھ شناسائی بھی ہوتی ہے،اس کے علاوہ کالم میں بہت سی روحانی میوے بھی ہوتے ہیں لیکن انہیں بیان کرنا فی الحال ممکن نہیں تاہم کوشش کریں گے کہ آئندہ اس موضوع پر مزیدبحث ہو اورکالموں کی جوتقریباََسترہ اقسام ہیں ان کے ذریعے عوام کو مزید معلومات فراہم کئے جاسکیں ۔
642 total views, no views today


