راولپنڈی / اٹک: پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے مزید 3 قیدیوں کوتختہ دارپرچڑھا دیا گیا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قتل کے 2 مجرمان مظہرحسین اوردلاورکو تختہ دارپرلٹکا دیا گیا۔ مظہرحسین گھریلو تنازع میں اپنے سسر کو قتل کرنے میں ملوث تھا جب کہ مجرم دلاورنے اراضی کے تنازع میں چکوال کے علاقے ٹمن میں 2 افراد کو قتل کیا تھا۔
ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قتل کے مجرم نوید احمد کو تحتہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم نے 2002 میں گھریلو تنازع پر اپنے بہنوئی کو قتل کیا تھا، جرم ثابت ہونے پر ڈسٹرکٹ سیشن جج راولپنڈی نے مجرم کو 2004 میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔
واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد اب تک 400 سے زائد افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کرایا جاچکا ہے۔
303 total views, no views today
Comments


