سوات،سوات سمیت ملاکنڈڈویژن کے فلور ملوں میں ناقص چاول کے استعمال کا انکشاف، ڈویژن بھر کے فلور ملوں سے انے والے اٹے میں ریت ہونے کی وجہ سے لوگ مختلف قسم کے بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، ذرائع کے مطابق گزشتہ دو مہینوں سے سوات ، دیر ، ملاکنڈ ، بونیر سمیت دیگر علاقوں میں قائم فلور ملز گندم میں سفید ی لانے کیلئے ناقص مقامی چاول استعمال کررہے ہیں، اور اس رجحان میں مزید اضافہ ہورہا ہے، چاول کے ٹوٹے استعمال کرنے سے اٹے میں ریت کی شکایت بھی سامنے انے لگی ہے، جس کی وجہ سے استعمال کرنے والوں کے گردوں میں شکایات کا رجحان کئی گنا بڑھ گیا ہے، ناقص کمزور اور ٹوٹے چاول کے نرخ کم ہونے اور سفید رنگت کی وجہ سے فلور ملز کیلئے یہ ایک منافع بخش کاروبار بن گیا ہے، تاہم ابھی تک محکمہ فوڈ نے اٹے میں ناقص چاول کے استعمال پر کوئی ایکشن نہیں لیا، اور نہ ہی اب تک کسی فلور ملز سے اٹے کے سمپل لینے کی کوشش کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق خفیہ طور پر اس ملاوٹ کی وجہ سے صحت کے مسائل ملاکنڈڈویژن میں بڑھ گئی ہے، تاہم ابھی تک کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے، عوامی حلقوں نے حکومت ، محکمہ فوڈ، صوبائی انسپکشن کمیٹی کے ذمہ داروں پر زور دیا ہے کہ وہ اس کی روک تھام کیلئے اگے ائیں اور ناقص چاول گندم کیساتھ ملانے والوں کیخلاف کارروائی کرے۔
612 total views, no views today


