مینگورہ،انجمن پٹواریان صوبہ خیبرپختونخوا نے محکمہ انٹی کرپشن سوات کے انسپکٹر حلیم کے تبادلے کا مطالبہ اور قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا،پٹواری برادری کسی قسم کی کرپشن میں ملوث نہیں،ہم قومی خزانے کو سالانہ کثیرآمدنی دیتے ہیں،اس حوالے سے انجمن پٹواریان کے صوبائی صدر میاں محمد خا ن اورضلعی صدر عبدالجبارخان نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ اوربعدازاں سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے کہاکہ ان کے دوساتھیوں کو معمولی شکایت پر انٹی کرپشن والوں نے گرفتار کیا ہے ، انٹی کرپشن کے انسپکٹر نے بھتہ دینے سے انکار پر ان کیخلاف کارروائی کی ہے،انہوں نے کہاکہ پٹواری شیر اکبر کیخلاف پانچ قبل ایک معمولی سی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا جبکہ پٹواری حسین احمد کو بھی پابند سلاسل کردیا گیا ،انہوں نے کہاکہ قبضہ میں تبدیلی کا اپنا ایک قانون ہے اورپٹواری اس قانون کوسامنے رکھ کر قبضہ میں تبدیلی کردیتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ چھوٹی سی غلطیو ں کا ازالہ کرنے کیلئے بھی قانون موجود ہے مگر انٹی کرپشن والے اعلیٰ حکام کو بائی پاس کرکے پٹواریوں کیخلاف پرچے کاٹتے ہیں جو کسی بھی صورت مناسب نہیں،انہوں نے کہاکہ چھوٹی سی غلطیوں کا ازالہ کرنے کیلئے ہمارے پاس باقاعدہ قانون ہے جس سے ضرورت کے وقت مددلیتے ہیں اس میں انٹی کرپشن کی کوئی ضرورت نہیں پڑتی مگر اس کے باوجود بھی وہ لوگ مداخلت کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں موجود پٹواریوں کی کارکردگی مثالی ہے حالانکہ ان کا نہ کوئی سرکاری دفتر ہے اور نہ ہی ریکارڈ روم لہٰذہ مجبوراََ ہم کرایہ کی عمارتوں میں کام کرنے پر مجبورہیں اور اس کے باوجود بھی بڑی جانفشانی کیساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ مصیبت کی ہر گھڑی میں پٹواری قوم کے دکھ دردمیں شریک رہتے ہیں اور ان کی خدمت کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہماری برادری کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں ،انہوں نے کہاکہ ہمارے گرفتارساتھی جلد رہاہوجائیں گے کیونکہ اس سلسلے میں ہم نے درخواستیں دی ہیں ،اس موقع پرانہوں نے سوات میں موجود انٹی کرپشن کے انسپکٹرکو فوری طورپر یہاں سے تبدیل کرنے کا مطالبہ اور علامتی ہڑتال کا اعلان کردیا جبکہ مطالبہ منظورنہ ہونے کی صورت میں پندرہ دن بعد قلم چھوڑہڑتال کی جائے گی۔
474 total views, no views today


