مینگورہ، پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق نے کہا ہے کہ طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن مسلم لیگ ن کا ہر اول دستہ ہے ، طلبہ کا بنیادی کام تعلیم کا حصول ہے ، طلباء کی طرح تمام طبقوں کے عوام مایوس اور محرومیوں کا شکار ہیں جس کے ازالے کیلئے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دورہ سوات کے دوران چکدرہ سے کالام تک موٹروے طرز پر اعلیٰ معیار کی شاہراہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ جلد ازجلد اس منصوبے پر کام کا آغاز کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن جہانزیب کالج کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ، تقریب سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ، ایم ایس ایف سوات کے صدر حضرت علی ، وقار بابا ، اسد خان اور اکبر زادہ نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ن لیگ کبل کے صدر عبدالغفور ، فضل ودود درانی ، فضل سبحان نائب صدر پی کے 81 ، محمد امین کاکا ، مراد علی،عمرعلی باچااور دیگر نے بھی شرکت کی ، انجینئر عمر فاروق نے کہا کہ جہانزیب کالج کا تعلیمی معیار بلند کرنے پر کالج کے پرنسپل کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، تعلیمی و ترقی اس عمل میں ہم ان کا شانہ بشانہ ساتھ دیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر ہے جو ہمارے لیے قابل احترام ہیں ، ہم سوات کے مایوس لیگی ورکروں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائیں گے ۔
698 total views, no views today


