سوات ، خیبر پختون خوا کے وزیر اعلی سے سوات کی وفد کی ملاقات، سوات کے سڑکوں، ہسپتال کی تعمیر اور جیل کی تعمیر پر کام جلدکام شروع ہوجائیگا ہے، وزیر اعلی کے پی کے پرویزخٹک، سوات کے سول سوسائٹی کا ایک وفد ایم پی اے ڈاکٹر حیدرعلی کے سربراہی میں سی ایم ہاؤس میں ملاقات کی جن میں سوات کے وفد نے وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویزخٹک کو سوات کے تاریخی تعلیمی درسگاہ جہانزیب کالج کی عمارت کو قومی ورثہ قراردینے اور ان کی تاریخی حیثیت کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا وزیر اعلی کو سوات کے عوام کے طرف سے درخواست دی گئی کہ اس تاریخی عمارت کو برقرار رکھاجائے۔ اس موقع ہائر ایجوکیشن، سی اینڈ ڈبیلواور ارکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔وزیراعلی پرویزخٹک نے کہاکہ جہانزیب کالج کی تاریخی حیثیت سے انکار نہیں اگر اس کی مرمت ہوسکتی ہے تو اس کو بحال کردیاجائیگا اس موقع پر انہوں نے فیصلہ کیاکہ جہانزیب کالج کی سروے پشاور انجینئرنگ یونی ورسٹی کے سنڑبرائے زلزلہ کریگی اگر عمارت قابل مرمت ہے تو مرمت کی جائیگی بصورت دیگر جہانزیب کالج کی موجودہ ڈیزائنگ کے مطابق دوبارہ تعمیر کی جائیگی، اس موقع پر سوات سے تعلق رکھنے والے وفدنے وزیراعلی کو سوات کے خراب سڑکوں، سیدو شریف میں زیر تعمیر ہسپتال کی سست روی، سوات جیل کی تعمیر اور سوات میں کلچرکمپلیکس کی تعمیر کے مطالبات پیش کئے جن میں وزیر اعلی نے سوات جیل، ہسپتال کی تعمیر کی فوری حکم جاری کیاجبکہ سڑکوں کے بارے میں بتایاکہ این ایچ اے کے ساتھ بات چیت جاری ہے، اس طرح کلچر کمپلیکس کی تعمیر کے لئے پی سی ون رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا، سوات سے آنے والے وفد میں فضل خالق، شوکت شرار، عثمان اولسیار، احمدشاہ، حاضر گل، نیازاحمدخان، امجدعلی سحاب، محمدعلی،شمشیرعلی خان اور شاہد علی شامل تھے۔
698 total views, no views today


