سوات، سنٹرل ہسپتال سیدو شریف کے چلڈرن وارڈ میں گیس سلینڈر دھماکہ ہوگیا، جس میں بچوں اور خواتین سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے ، ہسپتال ، ذرائع کے مطابق وارڈ میں موجود اکسیجن گیس کا سلینڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وارڈ میں موجود خواتین اور بچے شدید زخمی ہوگئے ، جبکہ زور دار دھماکے کی وجہ سے وار ڈ کے شیشیے ٹوٹ گئی اور وارڈ میں موجود فرنیچر بھی ٹوٹ گیا، دھماکے کی وجہ سے ہر طرف افراتفری مچ گئی اور وارڈ سے باہر موجود لوگوں نے بچوں اور خواتین کو وارڈ سے نکال دیا ، واضح رہے کہ اکسیجن گیس کے یہ سلینڈر کافی پرانے ہیں
748 total views, no views today
Comments


