سوات، چارروز کی سرکاری چھٹیوں نے وادی سوات کے سیاحتی علاقوں کی رونقیں دوبالا کردی ہے، ملک بھر کے مختلف علاقوں سے سیاح بڑی تعداد میں سوات کے سیاحتی مقامات مالم جبہ ، کالام اور میاندم پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، گزشتہ روز برفباری کے بعد سوات کے خوبصورت سیاحتی علاقوں کی وادیوں کی خوبصورتی مزید نکھر گئیں ہیں، ملک بھر میں جمعرات سے اتوار تک چار روز ہ چھٹیوں نے سیاحوں کو سوات کا رخ کرنے پر مجبور کردیا ہے، سیاحوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی بھی ہے، موسم صاف اور خوشگوارہونے کی وجہ سے سیاحوں کی گاڑیوں کی لمبی قطاریں ان وادیوں کی سڑکوں پر نظر ارہی ہے۔
652 total views, no views today
Comments


