فتح اللہ: ورلڈ ٹی 20 وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ اور کوالیفائنگ راؤنڈ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 7، 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔
بنگلہ دیش کے شہر فتح اللہ کے اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے۔ بیٹنگ کے دوران انگلش ٹیم کے مورگن نے سب سے زیادہ 43 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جب کہ ویسٹ انڈیز کے سنتوکی نے 3، کوٹریل اور رسل نے 2،2 وکٹیں لیں۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے 23 گیندیں پہلے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر انگلینڈ کو شکست دے۔ کرس گیل نے 38 گیندوں پر 58 ناٹ آؤٹ رنزبنائے۔
دوسری جانب چٹاگانگ میں کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ نےافغانستان کوجیت کے لئے 154 رنز کاہدف دیا۔ چِپ مین نے 38 اور وقاص نے 32 رنز بنائے۔ افغانستان نےمقررہ ہدف دو اوورز پہلے 3 وکٹوں پرپوراکرلیا۔ محمد شہزاد 68 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں رہے۔
968 total views, no views today


