تحریر خورشید علی
نجف کا تعلق لاہور سے ہے، وہ سوات کے سب سے حسین وادی مالم جبہ سنو فیسٹیول دیکھنے اپنی فیملی کے ہمراہ ائی ہوئی ہے، فیسٹیول کے رنگا رنگ تقریبات دیکھنے کے بعد وہ برف کے میدان پر اسکی انگ سیکھنے کی کوشش کررہی ہے، نجف کہتی ہے جب تک اسکی انگ نہیں سیکھتی اس وقت تک واپس نہیں جاؤں گی، اس وادی کی خوبصورتی دلکشی دیکھ کر واپس لاہور جانے کا دل نہیں چاہتا، نجف کی طرح نعمان بھی اسلام آباد سے سوات سنو فیسٹیول کو انجوائے اور برف پر کھیلنے کیلئے ائے ہوئے ہیں، ٹیوب اسکی انگ میں ہنستے قہقہے لگاتے ہوئے نعمان کہتے ہیں کہ زندگی کی یہ لمحات جو میں نے مالم جبہ میں گزارے ہیں کبھی بھی بھول نہیں سکتا، اب کے بعد میں ہر سال سوات کے اس برفیلی وادی کارخ کروں گا ۔ حمزہ کی عمر صرف بارہ سال ہے اور وہ سکی ریزرٹ پر گزشتہ دو گھنٹوں سے مسلسل اسکی انگ سیکھنے کی کوشش کررہے ہیں اور اسکی انگ سیکھنے کیلئے انہوں نے گائیڈ کی خدمات بھی حاصل کررکھی ہے، حمزہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے بابا سے ضد کی تھی اس وادی کی میں نے جو تصویریں اور ویڈیو بنائی ہے واپس جا کر حسن ابدال میں اپنے دوستوں اور فیملی کے دوسرے لوگوں کو دکھاؤں گا۔
مالم جبہ سوات کے ان علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں پر زندگی اکر رک جاتی ہے اورچند پل گزارنے کے بعد سیاح یہاں سے واپس جانا نہیں چاہتے، سوات کے اسحسین وادی مالم جبہ کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے لانے کیلئے ہر سال یہاں فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے اس سال بھی برف سے ڈھکی وادی میں ایک فیسٹیول منعقد کیا گیا وادی مالم جبہ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے 45 کلومیٹر دور اور سطح سمندر سے 9200 فٹ بلند ایک حسین اور سبزہ زاروادی ہے، اس وادی میں موسم سرما میں پانچ سے سات فٹ تک برف پڑتی ہے،جو اپریل کے ماہ تک اس وادی میں پڑی رہتی ہے۔
وادی مالم جبہ میں ہر سال مارچ کے مہینے میں سنو فیسٹیول منعقد کرایا جاتا ہے، جو اس سال بھی پورے جوش وجذبے اور رنگینیوں کیساتھ اختتام پذیر ہوا، وادی میں پہلی مرتبہ یہ فیسٹیول 1998 میں ہوا ، جب پاکستان ائیر فورس نے اس کاا ہتمام کیاتھا اور پھر تواتر سے 2005 تک یہ فیسٹیول ہوتا رہا، سال 2006 میں سوات کے حالات خراب ہونے شروع ہوگئے تو سنو فیسٹیول بھی التوا ء کا شکار ہوا، اور 2006 سے 2009 تک یہ وادی رنگینیوں سے محروم رہا۔
سوات کی اس حسین وادی میں دوبارہ سنو فیسٹیول 2009 میں ہوا جب پاک فوج نے سوات کو دہشت گردوں سے پاک کیا اور اس وادی میں مکمل امن بحال کرنے کے بعد سیاحت کی طرف توجہ دی، اس فیسٹیول میں ملک بھر سے ہزاروں سیاحوں نے وادی کا رخ کیا اور اس حسین وادی کے دلکش نظاروں، برف پوش پہاڑوں اور حسین سبزا زاروں سے لطف اندوز ہوئے۔ اوریوں وادی مالم جبہ میں فیسٹیول کا یہ سلسلہ چلتا بنا۔
گزشتہ سالوں کی بہ نسبت وادی مالم جبہ میں امسال سوات سنو فیسٹیول کی دنوں میں اضافہ کیا گیا تھا اس مرتبہ پاک فوج نے عوام کے دلچسپی کے پیش نظر اس فیسٹیول کو پانچ دنوں تک بڑھادیا ، جس میں ایک دن فیملی کیلئے بھی رکھا گیا،جس میں بہت زیادہ لوگ تعداد میں لوگوں نے اپنے فیملی کی ہمراہ مالم جبہ پہنچے ۔12 مارچ سے 16 مارچ تک منعقدہ اس فیسٹیول میں ملک بھر سے ہزاروں سیاحوں نے رنگارنگ تقریبات کو خوب محظوظ ہوئے،پاک فوج کے زیر اہتمام اس فیسٹیول میں پیراگلائڈنگ ، اسکی انگ، ٹیوب اسکی انگ، ائیرو موڈلنگ، کے خوبصورت مقابلے منعقد ہوئے، جس میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔سنو فیسٹیول کی اخری رات میوزیکل شو کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں پشتوکے مشہور گلو کاروں ہمایوں خان، سلمیٰ ناز اور کائنات جبکہ جواد احمد نے اپنے خوبصورت اوازوں سے سیاحوں کے دل مول لئے ۔
سنو فیسٹیول کاافتتاح وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کیا ، انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وادی مالم جبہ پاکستان کے خوبصورت ترین وادیوں میں سے ایک ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے دوران تباہ ہونے والے ہوٹل کی دوبارہ تعمیر کا فیصلہ کیا گیاہے، اور پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے سوات کے اس بلند وبالا وادی میں ایک فائیو سٹار جبکہ ایک عام ہوٹل تعمیر کیا جائے گا، اسی کیساتھ ساتھ چیئر لفٹ اور سڑک کی تعمیر بھی صوبائی حکومت کریگی، انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں پر دو ماہ کے اندر کام کا آغاکردیا جائیگا۔
پاک فوج نے اس سال سیاحوں کے بڑی تعداد میں متوقع آمد کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے تھے، جن میں سے ایک فری ٹرانسپورٹ کے سہولت کی فراہمی شامل تھی، سیاحوں مالم جبہ سے دس کلومیٹر پیچھے اپنی گاڑی کھڑی کرلیتی ، اور پاک فوج سیاحوں کو ایک خصوصی کارڈ دیتے ،جس کے بعد فری ٹرانسپورٹ کے ذریعے سیاحوں کو وادی مالم جبہ کے اوپر تک پہنچایا جاتا، جس کو سیاحوں نے سراہا اور اس کاوش پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔
مالم جبہ میں اس فیسٹیول کو سب سے زیادہ انجوائے بچوں نے کیا جن کیلئے ٹیوب سکی انگ کے دلچسپ کھیل کا انتظام کیا گیا ، جو بچے یا بڑے اسکی انگ سے گھبراتے تھے ان کیلئے ٹیوب اسکی انگ کی دلچسپی رکھی گئی تھی، جس سے ہر عمر کے لوگوں لطف اندوز ہوئے۔
سوات سنو فیسٹیول کے اخری روز کے مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی تھے، جنہوں نے اس فیسٹیول کے اسکی انگ مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر کور کمانڈر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وادی مالم جبہ کی سیاحت کو بحال کرنے کیلئے پاک فوج نے تمام تر انتظامات کرلئے ہیں، اب صوبائی حکومت کو چاہئے کہ اگلے سال سے وہ سنو فیسٹیول کے انتظامات اپنے ہاتھ میں لیں اور اس علاقہ میں سنو فیسٹیول کا انعقادممکن بنائے ، انہوں نے کہا کہ مالم جبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت اپنے کئے گئے وعدوں کوبھی عملی جامہ پہنائیں اوریہاں ہوٹل اور چیئر لفٹ کی تعمیر کرے تاکہ سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر آجائیں ۔
فیسٹیول کے اخری روز بہت بڑی تعداد میں سیاحوں نے وادی مالم جبہ کا رخ کیا تھا، سوات نیوزڈاٹ کام سے باتیں کرتے ہوئے سیاحوں نے کہا کہ جن لوگوں نے سوات کے سنو فیسٹیول میں شرکت نہیں کی وہ اگلے سال ضرور اس وادی کو ائیں ، یہاں جیسی خوبصورتی دنیا میں کہی بھی نہیں ہے، سیاحوں نے کہا کہ ہم خوشگوار یادیں لیکر جار ہے ہیں، جو ہمیشہ ہماری ساتھ رہیں گے۔سیاحوں کا کہنا تھا کہ اس وادی میں انے کیلئے سیاحوں کو دو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس میں سے ایک یہاں کی سڑک کی ابتر صورتحال اور دوسری یہاں پر اچھے ہوٹل کا نہ ہونا ہے ، سیاحوں نے کہا کہ حکومت اس وادی کو جانے والے سڑک کو چوڑا اور از سر نو تعمیر کرے جبکہ دہشت گردی کے ہاتھوں تباہ ہونے والے ہوٹل کو بھی دوبارہ تعمیر کریں تاکہ برف سے ڈھکی اور خوبصورت مناظر سے بھر پور اس وادی کا رخ زیادہ سے زیادہ سیاح کرے۔سیاحوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی توقعات پر پورا اتریں گی اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے جو اعلانات کئے تھے ان کو وہ جلد سے جلد پورا کرے ۔
2,366 total views, 2 views today