سوات،ضلعی ناظم سوات کا سی این جی سٹیشنوں پر چھاپے، ایک شخص گرفتار، چھ سی این جی سٹیشنوں کو وارننگ جاری ، ضلعی حکومت کے مشیر افتاب خان کے مطابق ضلعی ناظم سوات سید محمد علی شاہ کو مختلف ناظمین کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھی کہ رحیم آباد میں سی این جی سٹیشنوں ممنوعہ وقت میں بھی سی این جی سٹیشنوں کو کھلا رکھے ہوئے ہیں اور گاڑیوں کو سی این جی ڈالنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس پر ضلعی ناظم نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے رحیم اباد میں واقع سی این جی سٹیشنوں پر چھاپے مارے ، جہاں پر ایک سی این جی سٹیشن کے منیجر کو گرفتار کرلیا گیا ، جبکہ باقی چھ سی این جی سٹیشنوں کو وارننگ جاری کردی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ضلعی ناظم نے سی این جی مالکانان کو واضح ہدایات جاری کردی ہے ، کہ شام اور صبح کے وقت اپنے سی این جی سٹیشن بند رکھیں بصورت دیگر ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، اس موقع پر ضلعی ناظم کیساتھ یونین کونسل کے ناظمین، محکمہ سوئی گیس کے افیسران، اور ایس ایچ او رحیم اباد بھی موجود تھے، ضلعی ناظم نے رحیم اباد پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او کو بھی سی این جی سٹیشنوں پر نظر رکھنے کی ہدایات جاری کردی اور کہا کہ اگر کوئی سی این جی ممنوعہ وقت میں کھلی ہوں تو اسکے خلاف ایف ائی ار درج کی جائے ۔
554 total views, no views today


