مینگورہ ،سوات کے ریاستی دور کے شاہی خاندان کے چشم وچراغ بیرسٹر میاں گل حسن اورنگزیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا،موصوف سابق والئی سوات میانگل عبدالحق جہانزیب کے نواسے ،سابق صدرپاکستان فیلڈمارشل محمدایوب خان مرحوم کے پوتے،ولئی عہدمیاں گل فضل خالق اورنگزیب مرحوم کے فرزند،سابق ایم این اے میانگل عدنان اورانگزیب اورڈاکٹر میاں گل محموداورنگزیب کے چھوٹے بھائی ہے،دریں اثناء سوات کے مقامی حلقوں نے میاں گل حسن اورنگزیب کی بحیثت ہائی کورٹ جج کی تعیناتی پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ موصوف کا خاندان ریاستی دور سے لے کر آج تک یہاں کے عوام کی خدمت میں مصروف ہے اور ان کی خدمات کسی اہل نظر سے ڈھکی چھپی نہیں،انہوں نے میانگل حسن اورنگیزب کو ہائی کورٹ کے جج تعینات ہونے پر مبارکبادپیش کی ہے۔
636 total views, no views today


