مینگورہ ، مرکزی جماعت اہلسنت کے رہنما علامہ پیر سید نے کہا کہ حضورؐ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ، حضورؐ کی تعلیمات اور سیرت پر عمل کرنے سے مثالی امن قائم ہوسکتا ہے ، حکومت ملک میں شرعی نظام قائم کرکے عریانی و فحاشی کا خاتمہ کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ودودیہ ہال مینگورہ میں عید میلاد النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،
کانفرنس سے جماعت اہلسنت ضلع سوات کے صدر مولانا سید فضل قدیر شاہ ، تنظیم اہلسنت خیبرپختونخوا کے صدر محمد رضا خان قادری ، تحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی ، شہر یار امیر زیب ، مفتی رفیع اللہ ، اکبر حسین ، صاحب زادہ محمد اسحاق ، مولانا ظفر علی ، مولانا حافظ محمد سیراج اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، کانفرنس کے دوران نعت خوانوں نے حضورؐ کی شان اقدس میں نعت پیش کرکے شرکاء کو رلایا ، مقررین نے کہا کہ حکومت پاکستان غازی ممتاز قادری کو فوری طور پر رہا کریں اورگستاخ ممالک کے ساتھ تمام تجارتی اور سفارتی تعلقات منقطع کریں ، انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کی بندگی اور حضورؐ کی غلامی کرتے ہیں ، وطن عزیز ہمارے اکابرین نے بنا یا ہے اور اسکی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ حکومت تمام قادیانوں کو سرکاری عہدوں سے ہٹا کر ملک میں شرعی نظام نافذ کریں کیونکہ اسلامی نظام ہی میں ہمارے جملہ مسائل کا حل موجود ہے ، انہوں نے کہا کہ نبی پاکؐ کی آمدسے جہالت کے اندھیرے ختم ہوگئے ، اور دنیا بھر میں خوشحالی آئیگی اسلئے حضورؐ کی یوم پیدائش پر جتنی بھی خوشی منائی جا ئے کم ہے ، میلاد کانفرنس میں ضلع سوات کے سینکڑوں عاشقان رسولؐ نے شرکت اور کثرت سے ذکر الٰہی اور نعت خوانی رسول بھی ہوتی رہی ۔
474 total views, no views today


