ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’’دل والے‘‘ نے بھارت میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ باکس آفس پر کمائی میں بھی کنگ مانے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انڈسٹری کے بڑے بڑے نام ان کی فلموں کے ساتھ اپنی فلم کی نمائش سے ڈرتے ہیں جب کہ ان کی نئی آنے والی فلم’’دل والے‘‘ ایک اور فلم’’باجی راؤ مستانی‘‘ کے ساتھ ریلیز کے باوجود بھی 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے۔
شاہ رخ خان کی فلم ’’دل والے‘‘ نے پہلے روز 21 کروڑ، دوسرے روز 20.09 کروڑ، تیسرے روز24 کروڑ، چوتھے روز 10.09 کروڑ، پانچویں روز 9.42، چھٹے روز 8.79 اور ساتویں روز 9.26 کروڑ کی کمائی کرکے مجموعی طور پر 102.65 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے جب کہ فلم نے دنیا بھر سے بھی 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔
دوسری جانب بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے بھی سوشل میڈیا پر فلم کے پہلے ہفتے میں بھارت سمیت دنیا بھر سے 200 کروڑ سے زائد کمائی کرنے پر مداحوں کا شکریہ اداکیا اور کرسمس کی مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ فلم ’’دل والے‘‘ میں اداکار شاہ رخ خان ،اداکارہ کاجول، ورن دھون اور کیریتی سنون نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
1,114 total views, no views today


