سوات , ملک کے دیگر حصوں کی طرح سوات میں بھی عیسائی برادری نے کرسمس مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منایا ۔ منگورہ کے مین چرچ میں کرسمس کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عیسا ئی برادری نے شرکت کی۔ تقریب میں مذہبی عبادت کی گئی اور مذہبی نغمے گائے گئے۔ اس موقع پر قومی ترا نہ سنا یا گیا ۔ تقریب کے اختتام پر دنیا اور خاص کر پاکستان امن اور ملک کی سلا متی کیلئے خصو صی دُعا کی گئی ۔
1,168 total views, no views today
Comments


