سوات، جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینئر سراج الحق 9جنوری کو گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں جلسہ عام سے خطاب کریںگے ۔ جماعت اسلامی سوات میڈ یا سیل سے جاری بیان کے مطابق اس بات کا فیصلہ ادارہ الخدمت مینگورہ میں منعقد اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس سے جنرل سیکرٹر ی جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا عبدالوسع ، قیم ضلع حا فظ اسرار احمد ، نائب امرا ء ضلع اور دیگر ذمہ دران نے شر کت کی ۔ اجلاس میں جلسہ کیلئے مختلف کمیٹیا ں تشکیل دیدی گئیں ۔ جلسہ میں سوات بھر سے ہزاروں افراد کو شریک کرنے کیلئے لا ئحہ عمل طے کیا گیا ۔
660 total views, no views today
Comments


