سوات ،سوات کا بد قسمت خاندان باغ آزاد کمشیر کے قریب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا ۔ باپ ، بیوی ، بیٹے ، والدہ اور ہم زلف کے ہمر اہ حادثہ میں جاں گنوا بیٹھے ۔ سوات یو نیورسٹی کے کار پینٹر عمرا ن کے دس ماہ کے بیٹے کے دل میں سوراخ تھا ۔ کسی نے اُن کو باغ آزاد کشمیر میں ایک پیر کے بارے میں بتایا تھا کہ اُ نکے دم درود سے بچہ ٹھیک ہو جائیگا جس کیلئے گز شتہ روز عمران اپنے بیٹے ، اہلیہ، والدہ اورہم زلف واجد علی کے ساتھ با غ گئے ۔
وا پسی پر باغ کے قر یب اُن کی گا ڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی پانچوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ جمعہ کو پا نچوں کی لاشیں باغ سے سوات پہنچا ئی گئیں ۔ چا ر افراد کو مینگورہ کے نو احی علا قہ دنگرام میں جبکہ ہم زلف واجد علی کو مر دان میں سپر دخا ک کیا گیا ۔ ایک ہی خاندان سے چار جنازے اٹھنے پر علا قہ کہرام مچ گیا ۔
335 total views, no views today


