مینگورہ ،سوات سمیت ملک کے مخلتف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے شدید سردی میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی اور اس کا
ورانیہ 90 سیکنڈ تھا جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش اور اس کی گہرائی 190 کلو میٹر تھی۔سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن سے اب تک زلزلے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
خیبرپختونخوا میںایبٹ آباد، پشاور، مردان، چار سدہ، چترال، دیر بالا، صوابی، شب قدر، شانگلہ، مری، بونیر اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے 3 جھٹکے وقفے وقفے سے محسوس کیے گئے، پہلے جھٹکے کا دورانیہ 10 سے 15 سیکنڈ جب کہ دیگر 5 سے 10 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔
686 total views, no views today


