بریکوٹ،وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کے معاؤن خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے بریکوٹ میں ہفتے کے روزایک کروڑ نوے لاکھ روپے کے خطیر رقم سے حفاظتی پشتے کا افتتاح کردیا۔ اس منصوبے کے تکمیل سے بریکوٹ کی آبادی،ایک ہزار ایکڑ زرعی زمین کے علاوہ تبلغی مرکز کو محفوظ کردیا۔افتتاحی تقریب میں پی ٹی آئی کے ضلعی کونسلر باچا حسین ،تحصیل کونسلر اقلیتی تلک کمار ،جنرل کونسلر،حسین خان،سابق ضلعی کونسلر امیدوار سجاد خان،قاضی عبدالجلال،جنرل کونسلر اکبر حسین ،ذاکر حسین،سمیر پراچہ،عثمان خان خاناں خیل،ایری گیشن ایس ڈی او بختیار خان،انجینئر عمران خان ،حمید خان گورتئی کے علاوہ کثیر تعداد میں پارٹی کارکن موجود تھے۔اس کے موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت شعبہ زراعت کو فروغ دینے کے لئے خاطر خواہ اقدامات اٹھار ہی ہے ۔2010کے تباکن سیلاب نے سوات کے دیگر علاقوں کی طرح بریکوٹ کو شدید نقصان پہنچایا تھا ۔یہاں کے زرعی قیمتی زمینیں دریابرد ہو چکے تھے جس کی وجہ سے یہاں کے زرعی معیشت پر نہایت منفی اثرات مرتب ہوئے تھے ۔صوبہ اور خصوصاً ضلع سوات میں زیادہ تر لوگوں کا انحصار زراعت اور سیاحت پر ہے۔دونوں شعبوں پر ماضی میں کسی نے بھی توجہ نہیں دی ۔صوبائی حکومت سوات میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے سیاحت اور زراعت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔اس پشتے کی تعمیر سے پورے بریکوٹ کو فائدہ پہنچانے میں مدد ملے گی اور اب بریکوٹ مکمل طور پر سیلاب کے تباہ کاریوں سے محفوظ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حلقہ پی کے 82میں 16کروڑ سے زائد ایری گیشن سکیموں پر خرچ ہوچکے ہیں جس میں بیشتر منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ گئے ہیں جبکہ کئی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔میڈیا کو پشتے کے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ اس پشتے کی لمبائی 2100 فٹ،اونچائی 11فٹ ، چواڑئی فاؤنڈیشن 15فٹ جبکہ ٹاپ 4فٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ کمیشن اور کرپشن کا دور گذر گیا ہے اس پشتے کی تعمیر میں کوئی کمیشن یا کرپشن نہیں ہو ا ہے یہ ایک مثالی اور مظبوط ترین منصوبہ ہے۔
665 total views, no views today


