کبل،گذشتہ روز پاک ماڈل ہائی سکول منجہ میں یوم والدین کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس کے چیف گیسٹ اسسٹنٹ سکریٹری سوات بورڈ عمر حسین تھے جبکہ پرنسپل اسلام الدین،ڈائریکٹر نصر اللہ خان،ضلعی کونسلر یوسی قلاگے حیات خان،تحصیل کونسلر انجنئیر اکرام خان،رادی شام،یوتھ کونسلر لعلی،جنرل کونسلر رحمت ذادہ،خالد خان،محمد حنیف،سلیم سروال،ناصر،علی رشید سمیت عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر طلباء نے ملی نغمے،خاکے،تقاریر اور دیگر آئٹمز پیش کرکے پروگرام کو چار چاند لگا دئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی عمر حسین نے کہا کہ اقوام کے ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہے علم کے بدولت انسان کو دنیا میں اشرف المخلوقات کا درجہ حاصل ہے انہوں نے کہا کہ آج کے بچے کل کے معمار قوم ہیں جن کو بہترین تعلیم و تربیت فراہم کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے کیونکہ تعلیم روشنی ہے جو انسان کا ہر مشکل وقت میں بہتر رہنمائی کرکے مسائل سے نجات دلاتا ہے انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ سکولز تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں خصوصا پاک ماڈل ہائی سکول منجہ کی بورڈ امتحانات میں شاندار کارکردگی قابل تحسین ہے انشاء اللہ سکول کے طلباء مستقبل میں بھی محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرکے علاقے کا نام روشن کرنے سمیت ملک کے ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل اسلام الدین نے سکول کی کارکردگی پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ پاک ماڈل ہائی سکول منجہ میں اعلی کوالیفائیڈ اساتذہ کرام کے زیر نگرانی نسل نو کو بہتر تعلیم و تربیت فراہم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے سکول سے فارغ التحصیل طلباء ملک کے بہترین درسگاہوں تک رسائی حاصل کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ گذشتہ بورڈ امتحان میں طلباء نے زیادہ نمبرز لے کر تحصیل کبل کے تمام سکولوں پر سبقت حاصل کرلی ہے جسکا سلسلہ جاری رکھ کر آئندہ بورڈ امتحان میں سوات کی سطح پر منفرد مقام حاصل کرکے علاقے کا نام روشن کرینگے انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی بہتر مستقبل کے لئے سکول انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ معاشرے کو بہترین افراد مہیا کرکے پاکستان کو ترقی کے راہ پر گامزن کیا جاسکے انہوں نے یقین دلایا کہ علاقے کے طلباء کی سہولت کی خاطر عنقریب پاک ماڈل ہائی سکول منجہ کو کالج کا درجہ دیا جائے گا جبکہ گرلز سیکشن بھی زیر غور ہے تقریب سے انجنئیراکرام خان،حیات خان،خالد خان،محمد حنیف،سلیم سروال اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر طلبہ و طالبات سمیت بہترین کارکردگی پر اساتذہ کرام میں شیلڈز تقسیم کئے۔
708 total views, no views today


