مینگورہ ،پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدرڈاکٹر افسرالملک خان اور ضلعی صدر شمشیرعلی خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ہردورمیں اس پارٹی کے قائدین نے عوام کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا اسے شہیدوں کی پارٹی کہتی ہے اورہمیں اپنے شہیدوں پر فخر ہے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیراہتمام بے نظیر بھٹوکی آٹھویں برسی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ مقام افسوس یہ ہے کہ آٹھ سال گزرنے کے باجود بھی بے نظیر بھٹوکے قاتلوں کا کوئی پتہ نہ چل سکا لہٰذ ہ حکومت اس سلسلے میں مزید تاخیر سے کام نہ لے اور ان کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انہیں سزائیں دلائے،انہوں نے کہاکہ ہردورمیں جاگیرداروں اور خان خوانین نے پیپلزپارٹی کی راہ میں رکاؤٹیں ڈالنے کی کوشش کی مگر انہیں کامیابی نہیں ہوئی کیونکہ پی پی پی صرف ایک پارٹی ہی نہیں بلکہ ایک تحریک کا نام بھی ہے ،انہوں نے کہاکہ بے نظیربھٹوکی شہادت کے بعد لوگوں کا خیال تھاکہ اب یہ پارٹی ختم ہوجائے گی مگر پارٹی کارکنوں نے آگے بڑھ کر ذولفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مشن کو سنبھالا اورآج دنیا دیکھ رہی ہے کہ ملک بھر میں پی پی پی ایک مضبوط اورناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے جس کے کارکن مسلسل اپنے قائدین کا پیغام گھر گھر اورہر فردتک پہنچانے میں مصروف عمل ہیں، انہوں نے کہاکہ پانچ جنوری کو ذولفقارعلی بھٹو کی سالگرہ بھی شایان شان طریقے سے منائیں گے،تقریب سے سجادباغی،راجہ حیدرعلی،مامون رشید،پی وائی او کے ڈویژنل صدر خورشیدعلی خان بہادرخیل،گران خان،خورشید خان ،اقبال حسین بالے،اورنگزیب ،بخت شیروان اورپی وائی او،پی ایس ایف اور پی پی پی کے دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیاجس کی صدارت عمررحمان راجہ کررہے تھے۔
544 total views, no views today


