سوات ،پاک فوج دہشت گردی اور انتہا پسندی کا نام ونشان مٹانے میں سر گرم عمل ہے۔ پاک فوج نے سوات کی عوام کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن کر کے امام ڈھیری کے گردونواح کے کھیتوں سے دہشت گردوں کے کثیر تعداد میں اسلحہ ، بارود اور ہتھیاروں کو زمین سے کھود نکالا ہے۔امام ڈھیری کے علاقے عثمان آباد کے گردونواح میں یہ اسلحہ ، بارود اور ہتھیارکوپاک فوج نے سواتی عوام کے ساتھ مل کر کھیتوں کی زمیں سے برآمد کر لیا ہے۔ دہشت گردوں نے سوات میں شکت کے بعد اپنا کثیر تعداد میں اسلحہ ، ایمونیشن ،ایس ایم جی ، پستول، چاقوں ،ہینڈ گرنیٹ ، میگزین ، بارودی مواد اور دوربین وغیرہ زمین میں چھپا گئے تھے ۔ ان کے اسلحہ چھپانے کا مقصد یہ تھا کہ پاک فوج کے چلے جانے کے بعد وہ دوبارہ سوات میں آکر قبضہ کریں گے اور ان چھپائے ہوئے ہتھیاروں کو نکال کر سوات میں خون کی ندیاں بہا دیں گے ۔
قتل وفساد کے ساتھ ساتھ ان کے یہ ناپاک عزائم بھی تھے کہ سوات کی عوام سے خون بہا کر اپنا بدلہ لیں گے، لیکن پاک فوج کی سوات میں موجودگی نے دہشت گردوں کے ان ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔ پاک فوج سوات سے دہشت گردوں کے نام ونشان کو مٹا کر دم لے گی ۔ سوات میں پاک فوج کی قیام امن کی بحالی کا عمل تسلسل سے جاری ہے ۔جہاں پا ک فوج سوات کے امن اور ترقی میں مصروف ہے وہیں سوات کو دہشت گردوں کے ناپاک اسلحہ اور ہتھیا روں سے پاک کرنے میں بھی اپنی جد وجہد اور کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے جیسا کہ امام ڈھیری کے علاقے عثمان آباد کے گردونواح کے کھیتوں سے پاک فوج نے دہشت گردوں کے اسلحہ ، ایمونیشن ،ایس ایم جی، پستول، چاقوں ،ہینڈ گرنیٹ ، میگزین ، بارودی مواد اور دوربین وغیرہ کھودنکالیں ۔ یہ اسلحہ اور ہتھیار ناکار حالت میں بر آمد ہوئے اوراب ان کو کبھی بھی سوات کی عوام کے خلاف استعمال نہیں کیا جاسکے گااورکسی بھی صورت میں دہشت گردوں کے یہاں پلٹنے اور یہاں کا امن وامان تباہ کرنے کی امید نہیں کی جا سکے گی ۔
356 total views, no views today


