سوات، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما آفتاب خان نے کہا ہے کہ مٹہ ہسپتال میں کرپشن کے حوالہ سے حکمرانوں کی خاموشی قابل تشویش امر ہے ،ہسپتال کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ، ڈاکٹر عبدالوکیل کا تبادلہ انتقامی کروائی ہے ، تبدیلی کے دعویداروں نے میرٹ کی دھجیاں اڑادی ہیں عوام کو ریلیف کی فراہمی میں پی ٹی آئی حکومت ناکام ہوچکی ہے ، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مٹہ ہسپتال کرپشن کا گڑھ بن گیا ہیڈا کڑ عبدالوکیل کاتبادلہ بھی انتقامی کاروائی ہے مٹہ ہسپتال میں جاری کرپشن اور مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک نے مٹہ تحصیل سے صوبائی کا بینہ میں شامل وزراء کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے ، صوبائی حکومت میں شامل با اثر وزراء اگر اپنے تحصیل ہسپتال کو بہتر نہ کرسکے تو وہ عوام کے دوسرے مسائل کیسے حل کریگے ، پی ٹی آئی کے تبدیلی کے نعرے صرف نعرے رہ گئے ہیں اور عوام کو کورئی ریلیف مہیا کرنے میں پی ٹی آئی بری طرح ناکام ہوگئی ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نہ تو خود اپنی ذمہ داری پوری کررہی ہے اور نہ ہی بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو اختیارات تفویض کررہی ہے جس سے عوام مشکلات میں پھنس کر رہ گئے ہیں مٹہ ہسپتال سے سرجن ڈاکٹر عبدالوکیل کا تبادلہ کرکے منتخب ممبران اسمبلی نے ثابت کردیا کہ ان کو عوام کی کوئی فکر نہیں ، سپیشلسٹ ڈاکٹر کا تبادلہ مریضوں کو اذیت دینے کے مترادف ہے ۔
600 total views, no views today


