مینگورہ،سوات سپورٹس اکیڈمی کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات کاانعقادکیاگیا جس میں مختلف کھیلوں میں بہترکارکردگی دکھانے والے متعدد کھلاڑیوں کو ایوارڈسے نوازہ گیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول گوگدرہ کے پرنسپل پروانت خان اور ادبی،سیاسی وسماجی شخصیت عبدالعلی اشنانے کہاکہ نوجوانوں کوکھیل کود میں بھرپوراندازمیں حصہ لینا چاہئے کیونکہ صحت مندرہنے کیلئے کھیل کودانتہائی ضروری ہے جبکہ اس کے ذریعے منشیات اوردیگر غیر اخلاقی کاموں کوبھی شکست دی جاسکتی ہے ،انہوں نے کہاکہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہو وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اشدضرورت ہے ،انہوں نے کہاکہ سوات سپورٹس اکیڈمی کی کھیلوں کے فروغ کیلئے کاؤشیں قابل تحسین ہیں اکیڈمی کے منتظمین کیساتھ ہرممکن تعاؤن کریں گے،تقریب کے دوران کھلاڑی ریحان شاہ خان نے بیسٹ آف دی ائر کا ایوارڈحاصل کیاجبکہ ہائی کنگ،رسہ کشی،کرکٹ،والی بال،نیزہ بازی،ڈیسک تھرو،لانگ جمپ،ہائی جمپ،باکسنگ،تھائیکوانڈو،جمناسٹک اوردیگر کھیلوں میں بہترکارکردگی دکھانے والے متعددکھلاڑیوں کو بھی ایوارڈ سے نوازہ گیا،تقریب میں سوات سپورٹس اکیڈمی کے صدر رحیم اللہ،جنرل سیکرٹری تاج محمدخان،نائب صدرفضل واحد،سینئرنائب صدر حیات خان،سپورٹس ڈی پی ای فضل نعیم ،فروٹ انچارج خورشید علی اوردیگرممبران سمیت کھلاڑیوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔
530 total views, no views today


